مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر‘ ِصحافیوں کا اقلیتوں کے ایشوز کو اجاگر کرنے کا اعادہ

پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر‘ ِصحافیوں کا اقلیتوں کے ایشوز کو اجاگر کرنے کا اعادہ

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول
نیشنل لابنگ ڈیلیگشن (این ایل ڈی) کے زیر اہتمام اقلیتوں کے حقوق‘ مسائل کی نشاندہی اور ان کی رپورٹنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد تربیتی ورکشاپ اختتام پذیرہ ہوگئی ہے۔ پانچ روزہ تربیتی ورکشا پ میں میڈم شبانہ عارف‘ ایڈوکیٹ شرافت علی‘سینئر صحافی کمال صدیقی‘طارق وحید سمیت دیگر نے صحافیوں کے اقلیتوں کو درپیش مسائل‘ ان کے آئینی حقوق اور صحافتی حوالے سے ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں درپیش درشواریوں بارے آگاہ کیا۔ ورکشاپ میں کراچی‘ لاہور‘ فیصل آباد‘ ملتان‘ پشاور‘ ایبٹ آباد‘ ہری پور‘عمر کوٹ ’ہزار ہ اور حید رآباد سمیت ملک بھر کے پریس کلب کے نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی ورکشاپ میں میں ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے اعادہ کیا ہے کہ اپنے علاقوں میں جاکر وہ دو ماہ کے دوران اقلیتوں کے حوالے سے ایکسکلیوزو سٹورر تیار کریں گے جبکہ سکھائی گئی مہارتو ں کو مدنظر رکھتے ہوئے اقلیتوں کے ایشوز کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے ورکشاپ میں صحافیوں کی جانب سے میڈ م شبانہ عارف کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا اور صحافیوں نے بھرپور انداز میں تربیتی سیشن کروانے اور سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author