Author HumDaise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا٘ز کی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق وپارلیمانی امور طاہر خلیل سندھو فیصل آباد میں گٹر کی صفایی کے دورں جاں بحق ہونے والے شان مسیح اورآصف کے گھر مقبول ٹاؤن پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ مریم نواز خود ایک خاتون ہیں وہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھتی ہیں اسی لیے انہوں نے مجھے فوراً سوگوار خاندانوں سے ملنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں ورکر آصف مسیح اور شان مسیح پرائیویٹ کام کر رہے تھے تاہم ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں ان کی مالی امداد بھی کی جائے گی۔قنل ازیں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بھی دورہ اور واقعہ پر افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ متوفیان کے خاندان کی واسا کی طرف سے مالی امداد بھی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نےمرنے والوں کے بچوں سے بھی اظہار ہمدردی کیااور بتایا کہ مارکی انتظامیہ کی طرف سےخاندانوں کو ساڑھے 27 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کردی گئی ہے جو دونوں خاندانوں کو دی گئی ہے۔اگرچہ دونوں متوفی ورکرز پرائیوٹ طور پر مارکی میں سیور لائینز کی صفائی کررہے تھے تاہم افسوسناک واقعہ پیش آیا اور دکھی خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ان سے پہلے مسلم لیگ ن کے راہنماؤں طلال چوہدری اور عرفان منان نے بھی سیوریج حادثے میں مرنے والوں کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کے گھر والوں سے اظہار ہمدردی کی-
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *