Author HumDaise View all posts
”ہم دیس “رپورٹ
صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امُور پنجاب طاہر خلیل سندھو نے لاہور میں ہیڈ برٹش ہائی کمیشن آفس لاہور کلارا سٹرینڈہوج (Head- British High Commission Office Lahore Clara Stradhodge) سے اہم ملاقات کی ہے جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عام عوام کو بنیادی حقوق کی مکمل فراہمی کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے. صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کا درد حقیقی طور پر دل میں رکھتی ہیں اور انسانی حقوق کے تخفظ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل خدمت وہ ہے جس میں ان کے تمام تر حقوق مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ طاہر خلیل سندھو کا مزید کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انسانی حقوق صلب کئے جاتے ہے وہ کبھی ترقی یافتہ نہیں ہو سکتے. حکومت کی نظر میں معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے قانونی حقوق ایک برابر ہیں۔ملاقات کے موقع پر کلارا سٹرینڈہوج نے طاہر خلیل سندھو کو صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و پارلیمانی امُور بننے پر دلِی مبارکباد دی. ملاقات میں باہمی مفاد کے منصوبوں کے فروغ کے حوالے تفصیلی گفتگو کی گئی. صوبائی وزیر نے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کو حکومتی سطح پر تمام منصوبوں کے حوالے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.آخر میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و پارلیمانی امُور طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ برٹش ہائی کمیشن کے پراجیکٹس انسانی حقوق کا تحفظ، ویمن ایمپورمنٹ، وومین پروٹیکشن، و دیگر۔متعلقہ شعبوں میں بہترین کام کر رہے ہیں
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *