رپورٹ : اعجاز بھٹی
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نےکرسچن کمیونٹی کے ساتھ ایسٹر کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں بشپ ابرہام ڈینیل ،ایلڈر دلبر جانی ، پاسٹر پیٹر عمران جان ،پاسٹر عزم جان نے شرکت کی۔ڈی پی او ساہیوال نے ایسٹر کی عبادات کے مسائل سنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی میٹنگ میں سکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور ڈی پی او ساہیوال نے انچارج سیکیورٹی کو پام سنڈے ، گڈ فرائے ڈے اور ایسٹر پر سیکورٹی کے لیے ہدایات جاری کیں ڈی پی او ساہیوال نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال نے سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں مسائل حل کرنے میں بھی بھر پور کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اس وطن کی سلامتی کے کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ ہر مذہب کے ماننے والوں کی جان اور مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیع ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *