Author HumDaise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کی سفارش پر وزیر اعلی پنجاب نے مسیحوں کے لئے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ ”ایسٹر پیکج“ کے تحت پنجا ب بھر میں دس ہزار مسیحی خاندانوں میں پانچ ہزار وپے عید گفٹ طور پر تقسیم کئے جائیں گے جس کے لئے تمام اضلاع سے فہرستیں طلب کر لی گئی ہے‘ ایسٹر پیکج کے لئے مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جوکہ پنجاب بھر کے مسیحوں میں تقسیم کی جائے گی‘ ایسٹر کے موقع پر مالی امداد کے لئے رقم مختص کروانے پر مسیحوں کی جانب سے صوبائی وزیر خلیل طاہر کا شکریہ ادا کیا گیاہے‘ یاد رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں بھی جب خلیل طاہر سندھو وزیر برائے انسانی حقوق تھے انہوں کرسمس اور ایسٹر کے موقع پر مسیحوں کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری کروائی تھی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *