مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس کا انعقاد

ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس کا انعقاد

 

 

رپورٹ: سیموئیل بشیر

ادارہ برائے سماجی انصاف کے زیر اہتمام راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے لیے وکالت کی کوششوں پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبوں سے وابسطہ لوگوں نے شرکت کی، شرکاء میں سول سوسائٹی، وکلاء، صحافی، سیاسی جماعتوں کے مینارٹی ونگز کے قائدین اور سیاسی وسماجی کارکنان نے شرکت کی، ادارہ برائے سماجی انصاف کی جانب سے محترمہ طیبہ رفیق نے ادارہ کا تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر سموئیل بشیر نے الیکشن 2024 میں اقلیتوں کے اہم مطالبات کی مہم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا اور اس مہم سے حاصل ہونے والے نتائج سیاسی ،جماعتوں کے منشور میں شامل وعدوں اور اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بات کی، ادارہ برائے سماجی انصاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پیٹرجیکب صاحب نے آئیندہ کا لائحہ عمل شرکاء کے سامنے پیش کیا اور سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل وعدوں پر عملدرآمد کے حصول کے لئے شرکاء سے رائے طلب کی۔ شرکاء کی باہمی مشاورت سے طے پایا کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے، اور انہیں انکی پارٹی کے منشور میں شامل وعدوں کی تکمیل کے لئے بات کی جائے گی۔ آخر میں شرکا نے ادارہ برائے سماجی انصاف کے پلیٹ فارم سے نیشنل کمیشن فار مینارٹز رائیٹ، جبری تبدیلی مذہب، کم عمری کی شادی، جاب کوٹہ، تعلیمی نصاب میں شامل مذہبی مواد، توہین مذہب جیسے مسائل کے حل کے لئے ادارہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos