مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ایسٹر کے موقع پر پولیو ڈیوٹی‘مسیحی ملازمین گڈ فرائیڈے‘ ایسٹر کی عبادت نہیں کر سکیں گے

ایسٹر کے موقع پر پولیو ڈیوٹی‘مسیحی ملازمین گڈ فرائیڈے‘ ایسٹر کی عبادت نہیں کر سکیں گے

 

 

”ہم دیس“ رپورٹ

محکمہ صحت نے پنجا ب حکومت کے احکامات میں ہوا اڑا دئیے‘ پنجاب حکومت کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لئے چھٹیوں کا اعلان کئے جانے کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے مسیحی ملازمین کو چھٹیاں نہیں دی گئی اور ان کی پولیو ڈیوٹی لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پام سنڈے کی عبادت اور جلوس میں شرکت نہیں کر سکے جبکہ جمعہ اور اتوار کے روز بھی پولیو مہم ہونے کی وجہ سے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی عبادات میں شریک نہیں ہوسکیں گے‘ فیصل آباد میں مجموعی طور پر دو ہزار کے لگ بھگ مسیحی پولیو ڈیوٹی دے رہے ہیں‘ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے درخواست کی تھی کہ ایسٹر کی چھٹیوں کے باعث شیڈول تبدیل کر لیا جائے مگر وہ نہیں مانے جس کی وجہ سے وہ ایسٹر کی عبادات میں شریک ہونے کے بجائے پولیو ڈیوٹی کرے پر مجبور ہیں‘ حکومت کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر چھٹیاں ہونے کے باوجود مسیحی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائے جانے پر مسیحوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایسٹر کی چھٹیاں ہونے کے باوجود مسیحی ملازمین کی ڈیوٹیاں لگاے والوں کے خلاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos