مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم



Warning: Attempt to read property "ID" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 337

Warning: Attempt to read property "display_name" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 337

Warning: Attempt to read property "ID" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 337

Warning: Attempt to read property "ID" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 339

Warning: Attempt to read property "display_name" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 339

Warning: Attempt to read property "display_name" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 339

Warning: Attempt to read property "ID" on bool in /home/u808162710/domains/humdaise.com/public_html/wp-content/themes/pressroom/shortcodes/single-post.php on line 341

سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کے حوالے سے کراچی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کے حوالے سے کراچی میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

رپورٹ: انیسہ کنول

گلوبل نیبرہڈ فار میڈیا انوییشن (جی این آیم آی )کے زیر اہتمام امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے سبز جرنلزم فیلو شپ پروگرام کے تحت کراچی میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس اظہار خیال کرتے ہوے جی این ایم آئی کے جنرل سیکرٹری سید مسعود رضا نےکہا کہ “تحقیقاتی اور ڈیٹا پر مبنی صحافت پاکستان کے ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہیں، جو انسانوں سے متعلق اہم مسائل کو اجاگر کرنے اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “اخلاقی اصولوں کو اپنانا ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے انتہائی اہم ہے، جو صحافت کے اعلی معیارکو برقرار رکھتے ہوئے سچائی اور درستگی کی تلاش میں صحافیوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف سندھ کے چیف کنزرویٹر جاوید مہر احمد نے عوام کو ماحولیاتی مسائل سے آگاہ کرنے میں باخبر اور مستند صحافیوں کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ماحولیاتی معاملات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے جغرافیہ اور بشریات جیسے موضوعات کی جامع تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔ جاوید مہر نے ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے مسائل کے درمیان پیچیدہ روابط کو سمجھنے کے لئے کثیر الموضوعاتی نقطہ نظر کی بھی وضاحت کی۔سینیئر ماحولیاتی صحافی عافیہ سلام کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس تربیت نشست کا مقصد مڈ کرئیر صحافیوں، ڈیجیٹل کانٹینٹ تیار کرنے والوں اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسرز کو بااختیار بنانا ہے جو مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر آب و ہوا سے متعلق رپورٹنگ میں فعال طور پر مصروف ہیں ۔ اس جامع پروگرام میں ماحولیات کی سائنس کو سمجھنے، آب و ہوا اور ماحول کے درمیان فرق، اعداد و شمار پر مبنی اور تحقیقاتی سٹوری کی تیاری، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ کی تکنیک اور کانٹینٹ کے پھیلاؤ کے لئے مربوط حکمت عملی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ شرکاء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے لرننگ ایکٹیوٹی بھی شامل کی گئی ، جس میں ان کی معمول کی رپورٹنگ میں ماحولیاتی نقطہ نظر کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔پروگرام میں موبائل جرنلزم کے ایکسپرٹ ایاز خان اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور مونیٹائزیشن کے ماہر حسن میر سمیت اس شعبے کے معروف ماہرین کے سیشنز شامل تھے۔ سبز جرنلزم کے فیلوز نے انکے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی سوالات پوچھے جن میں ڈیجیٹل نیوز اسٹارٹ اپ اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں سیکھنے کے ساتھ ساتھ ، ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ذاتی ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز کو تیار کرنا یا موجودہ پلیٹ فارمز کو مزید بہتر بنانا تھا تقریب میں ڈان، سماء ٹی وی، جنگ نیوز، اے آر وائی نیوز، جیو نیوز، آج ٹی وی، نیو ٹی وی، 24 نیوز، ریڈیو پاکستان، سوچ میڈیا، ڈائیلاگ پاکستان، سندھ ایکسپریس نیوز، گوادر اور دیگر فری لانس صحافیوں اور فلم سازوں سمیت کراچی کے نامور میڈیا ہاؤسز سے تعلق رکھنے والے فیلوز نے شرکت کی۔
سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کا مقصد صحافیوں کو ماحولیاتی مسائل پر مؤثر انداز میں رپورٹنگ کرنے اور عوام میں آگاہی اور تفہیم کو فروغ دینا ہے، اس پروگرام کا مقصد ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی رپورٹنگ کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر آب و ہوا پر مبنی رپورٹس کو پھیلانا ہے۔جی این ایم آئی ایک رجسٹرڈ میڈیا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ہے جو میڈیا اور ٹکنالوجی کے جدید استعمال کے زریعے سماجی تبدیلیوں کے لئے کوشاں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام پاکستان میں ماحولیاتی رپورٹنگ کے معیار اور والیم کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، جس سے بالآخر ماحولیاتی مسائل پر عوامی آگاہی اور بہتر طور پر فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos