مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


نیشنل نیوز نامہ کی فیصل آباد میں تقریب پذیرائی‘ اہم شخصیات کو ایوارڈ ز دئیے گئے

نیشنل نیوز نامہ کی فیصل آباد میں تقریب پذیرائی‘ اہم شخصیات کو ایوارڈ ز دئیے گئے

    Author HumDaise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
مسیحی کیمونٹی کے ترجمان نیشنل نیوز نامہ کی جانب سے فیصل آباد کے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں نیشنل نیوز نامہ کے سی ای او امجد جاوید خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ بشپ آف فیصل آباد ڈاکٹر اندریاس رحمت‘فاد بونی مینڈنس‘ ممبر پنجاب اسمبلی اطہر عمانوائیل جولیس‘ صدر پریس کلب عبدالرحمن گجر سمیت صحافیوں اور مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل نیوز نامہ کے سی ای او امجد جاوید خان نے کہا کہ نیشنل نیوز نامہ کمزور طبقات کی نمائندگی کرتا ہے اور کمزور طبقات کی آواز اٹھانے کے لئے جو لوگ کام کر رہے ہیں اس تقریب کے انعقاد کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے‘ نیشنل نیوز نامہ اس طرح کی تقریب کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے جو قوم کے لئے درد رکھتے ہیں تقریب میں مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں‘ وکلاء‘ ڈاکٹرز اور دیگر افراد میں ایوارڈ ز تقسیم کئے گئے۔تقریب کے شرکاء نے شاندار تقریب کے انعقاد پر نیشنل نیوز نامہ کے سی ای او امجد جاوید خان اور بیور وچیف ندیم گل کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ندیم گل کی کاوشوں سے فیصل آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author