مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گاسپل لائٹ بائیبل سکول میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگہی سیشن کا انعقاد

گاسپل لائٹ بائیبل سکول میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگہی سیشن کا انعقاد

  Author HumDaise View all posts

 

رپورٹ: وسیم رضا
گاسپل لائٹ چرچ کے زیر اہتمام سمر بائیبل سکول کی کلاسز جاری ہیں۔گزشتہ روز بائیبل سکول کے طلبا کے لئے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگہی سیشن منعقد کیا گیا جس میں سینئرصحافی سمیر اجمل نے شرکاء کو میڈیا کے منفی استعمال اور اس سے ہونے والے نقصانات‘ سائبر کرائمز اور ان کے سدباب کے لئے بنائے گئے قوانین بارے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نامناسب پوسٹ لگانے‘کمنٹس کرنے اور بلاجواز تنقید اور مباحثے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے‘ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاسٹر عمران صادق نے کہا کہ بطور مسیحی ہمیں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنا چاہئے‘ سوشل میڈیا ارشاد اعظم کی تکمیل میں معاون ہوسکتا ہے مگر ہمیں یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ کوئی ایسی چیز شیئر نہ کی جائے جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو‘ بائبل سکول کے شرکاء نے سوشل میڈیا کے حوالے سے آگہی سیشن کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author