مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


شدید آندھی اور بارشیں’ مظفر گڑھ میں آم کی فضل متاثر ‘ پیداور میں کمی خدشہ

شدید آندھی اور بارشیں’ مظفر گڑھ میں آم کی فضل متاثر ‘ پیداور میں کمی خدشہ

رانا وقا ص اسلم

ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں تقریبا 45 سو ایکڑ پر آم کے باغات ہیں اس سال درجہ حرارت کی کمی اور اموں پر مختلف بیماریاں کا حملہ ہونے کی وجہ سے پھول کم ائے جس کی وجہ سےآم کی 60 فیصد پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے صوبہ پنجاب کا ضلع مظفرگڑھ دریائے چناب اور دریائے سندھ کے کنارے آموں کے باغات کے حوالے سے سرفہرست ہے زرعی ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بے وقت کی بارشیں اور شدید آندھیوں نے اموں کی پیداوار میں خاصی کمی کی ہے عام کی کم پیداوار کی وجہ سے کسان پریشان ہے پاکستان ان دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی اہم وجوہات ہے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اس دفعہ شدید اندھی بے وقت کی بارشوں سے گندم اور ام کے باغات متاثر ہوئے ہیں زرعی ماہرین کے مطابق جنوبی پنجاب میں اس سال بھی آم کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے موسمیاتی اثرات کی وجہ سے پیداوار کم ہونے کے ساتھ ساتھ باغات میں بیماریوں سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی کم ہوئی ہے آم کے باغات کو پانی کی کمی تیز اندھیاں چلنے اور مختلف بیماریوں سمیت تیلے کے حملے سے پھل گرنا شروع ہو جاتا ہے، کلائمٹ چینج نہ صرف انسانی زندگی بلکہ کرہ ارض پر ہر ذی روح کے لیے بڑا خطرہ ہے درختوں کا کاٹنا ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑی وجہ ہے جبکہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ بھی اس کی ایک وجہ ہے ہے’ آبادی کو کنٹرول کرنے کی اشد ضرورت ہے اگر ریاست اور حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم یا کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو ضروری ہے کہ شجر کاری کرتے ہوئے مقامی پودوں جن دریک پیپل بہت شہتوت کیکر وغیرہ شامل ہیں کو شجرکاری کے حوالے سے ترجیح دے ، یہ پودے ہزاروں سالوں سے ہماری زمین پر اب و ہوا اور ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں یہ بناوٹی فینسی اور سجاوٹی پودے لگانے سے مولیاتی الودگی ختم تو کیا بلکہ کم بھی نہیں کی جا سکتی، اس لیے بناوٹی فینسی اور سجاوٹی پودے لگانا مال بناؤ مہم کے سوا کچھ بھی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو یہ اگاہی دی جائے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی بھرپور کوشش کرے، ضلع مظفرگڑھ میں کویلے کے تھرمل پلانٹ بھی فضائی الودگی میں اضافہ کر رہے ہیں پوری دنیا میں کویلے کے پلانٹ بند کیے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان میں پلان لگائے جا رہے ہیں ضلع مظفرگڑھ میں یہ کویلے کے پلانٹ انسانی اور حیوانی صحت اور زرعی اجناس کی پیداوار کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ خطرناک دھوئیں کی وجہ سے فضائی الودگی میں اضافہ ہو جاتا ہے مظفرگڑھ کی فضا بھی زہر الود ہو چکی ہے زرعی ماہرین کے مطابق ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا’ دنیا میں درخت اٹھ نو فٹ پر لگائے جاتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں 40 سے 50 فٹ پر لگائے جا رہے ہیں باغوں میں ہوا صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتی۰پانی کم اور زیادہ دینا بھی دونوں نقصان دار ہے کیونکہ پودے بھی ہماری طرح جاندار ہیں لیکن وہ بول نہیں سکتے ہمیں ماڈرن ذمہ داری اٹھانی پڑے گی واٹر منیجمنٹ بھی اس حوالے سے ضروری ہے پانی کا لیول کم ہو رہا ہے صوبوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپنے ایگریکلچر کو پروموٹ کریں ہمیں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف رجوع کرنا ہوگا ہمیں پوری ایگری کلچر پر فوکس کرنا ہوگا ہماری اسٹریٹجی لانگ ٹرم ہونی چاہیے ہمیں سیریس ہونا پڑے گا جبکہ ہماری حکومتیں زراعت کو سیریس ہی نہیں لیتی روایتی طریقے سے ایک ایکڑ زمین پر ام کے 25 سے 40 درخت لگائے جا سکتے ہیں جبکہ سمارٹ ٹری سسٹم کے تحت ایک ایکڑ میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے جا سکتے ہیں جس سے تقریبا چھ گنا منافع کمایا جا سکتا ہے ام کی فصل کو موسمیاتی تبدیلی اور دیگر نقصانات سے بچانے کے لیے مختلف تحقیقات کی جا رہی ہیں زرعی ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر ہم پوٹاشین کی اپلیشن کو فوکس کرلیں تو نہ صرف ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں بلکہ اچھی پیداوار بھی لے سکتے ہیں اور بہترین کوالٹی فضل پیدا کر سکتے ہیں سمارٹ٘ری سسٹم کے تحت ایک پودا تقریبا چار سال میں تیار ہوتا ہے اس کی لمبائی کم اور پیداوار زیادہ ہوتی ہے چھوٹے درخت پر عام توڑنا بڑا اسان ہے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ عام کے درخت اپنی افادیت تیزی سے کھو رہے ہیں جبکہ ابادی میں اضافے اور مولیاتی تبدیلی کے بعد زری رقبہ بھی کم ہو رہا ہے ایسے میں انہیں کاشتکاری کے سمارٹ ٹری سسٹم جیسے جدید طریقے کی ضرورت ہے آم کی پیداوار کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں ضلع مظفرگڑھ سرفہرست شمار کیا جاتا ہے ضلع مظفرگڑھ میں 65 ہزار رقبے پر آم کے باغات موجود ہیں زرعی ماہرین کے مطابق ام کی بر
آمدات بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہیں

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos