مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلی کا عزم اور عوام کی ذمہ داری

صاف ستھرا پنجاب کے حوالے سے وزیر اعلی کا عزم اور عوام کی ذمہ داری

 

وقاص بھٹی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے عزم کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالہ سے اجلاس میں انتظامیہ کو ایک ماہ کا پنجاب بھر میں صفائی کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی تھی اس اجلاس میں خستہ سڑکوں کی مرمت سیوریج کا نظام بہتر بنانے کی بھی ہدایت ہوئی اور صاف کہا گیا تھا کہ ایک ماہ کی مہلت پر پھر دیکھا جائے گا کہ کیا عمل ہوا 31 مارچ تک مہلت ختم ہو گئی تھی 4 اپریل اے ار وائی نیوز کے ایک پروگرام میں ملتان میں جگہ جگہ کچرا دکھائی دیا گیا اس پروگرام میں دوبارہ سے مریم نواز صاحبہ کا وہ بیان بھی دکھایا گیا جس میں انتظامیہ کو کہا گیا تھا ۔اب عوام سے کیے گئے وعدے تو ایک طرف لیکن وزیراعلی پنجاب کے حکم کے مطابق بھی انتظامیہ خاموش ہی نظر ائی خانیوال کے زیادہ تر گاؤں میں اج بھی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر خراب اور خستہ حال میں نظر اتی ہیں اور چکوک کے اندر تو ذرا سی بارش ہونے پر سارا گندا پانی سڑکوں میں جمع ہو جاتا ہے اور کافی دنوں تک موجود رہتا ہے اور مکمل طور پر امدورفت بند ہو جاتی ہے گندے تالابوں کا پانی سڑکوں پر موجود ہونے کی وجہ سے ماحولیاتی خدشہ پیدا ہونے لگا ھے ۔گلیوں میں کچرا جگہ جگہ اور اوپر سے کچرے میں گندا پانی مل کر ماحولیاتی خرابی اور مچھروں کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا تھا کہ میرا چیک کرنے کا طریقہ اپنا ہے کوئی گلی محلہ سڑک باقی نہ رہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کو چاہیے تھا کہ اس پر الگ سے ایک کمیٹی بنا دی جاتی جو کہ ہر سات دن میں اپنی رپورٹ پیش کرتی لیکن بہت سخت حکم کرنے کے باوجود بھی عمل نہ ہوتا ہوا دیکھا گیا خاص طور پر وزیراعلی پنجاب اس پر سخت نوٹس لیتے اور انتظامیہ کو خلاف ورزی پر سخت سے سخت کاروائیاں کرتے تو شاید یہ حالات نہ ہوتے کیونکہ وزیر اعلی کی طرف سے یہ ایک اچھا قدم تھا لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے پروجیکٹ ویسے کا ویسا ہی نظر ارہا ہے دور حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کہ ہر ایک ایک گاؤں کو چیک کیا جائے اور پنجاب کی عوام کو وہ سہولیات فراہم کی جائے جس کا وعدہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ نے کیا تھا اب عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ متعلقہ انتظامیہ اور اعلی احکام تک نشاندہی کریں تاکہ پنجاب کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔

 

HumDaise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos