Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ:یوسف عدنان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیے گئے ویل چیئر پروگرام کے تحت آج فیصل آباد میں 40 معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر حاجی محمد اکرم انصاری ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد، رانا وارث حسین ڈویژنل کوارڈینیٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، عمر اسرار خان ایم پی اے، چوہدری خالد پرویز گل ایم پی اے، افتاب اکبر چوہدری، عارف حسین بخاری، رانا محمد عرفان، رب نواز خان بلوچ، شمیم عارف پروگرام کے مہمان تھےشرکاء نے محترمہ مریم نواز شریف اور سہیل شوکت بٹ صاحب کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اس تاریخی قدم پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں اور عام آدمی کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کی بدولت 23 نومبر کو پاکستان مسلم لیگ نون نے فیصل آباد سے تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ اب خدمت کو ووٹ ملے گا، پاکستان کی ترقی کو ووٹ ملے گا، اور پاکستان کی خوشحالی کو ووٹ ملے گا۔مہمانوں کا اظہارِ خیال اسی جذبے کا عکاس تھا کہ مسلم لیگ نون عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوطی سے جاری رکھے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *