Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : اعجاز بھٹی
سول ہسپتال فیصل آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمانان فادر خالد رشید عاصی ‘سینیٹر چوہدری عابد شیر علی، سینئر نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب مسلم لیگ ن ، عمانوئیل غوری و دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سول ہسپتال فیصل آباد کے تمام مسیحی ملازمین نے بھرپور شرکت کی اور ایم ایس و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی و مہمانان گرامی نے خصوصی خطاب فرمایا اور مل کر کرسمس کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کرسمس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امن اور محبت کا پیغام اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی ۔ تقریب میں ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، اور دیگر ملازمین نے بھی شرکت کی اور کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *