Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے چئیرمین سٹی فیصل آباد مخدوم پیر شیر علی قادری نے مینارٹی چئیرمین سٹی چوہدری اکمل سہوترہ، وائس چیئرمین انور پاشا، اور وائس چیئرمین مدینہ ٹاون ملک رشید صاحب اور یوسف عدنان صدر کیئرفانڈیشن کے ساتھ مائیگرنٹ ریسورس کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ایف آَئی اے امیگریشن اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس آگاہی پروگرام کا مقصد انسانیات کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا ۔اس میٹنگ میں ملکی اور غیر ملکی پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ قومی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کا مقصد مختلف مذاہب اور کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *