Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے رمضان المبارک کی آمد اور مسیحی روزوں کے آغاز کے موقع پر مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی ہے وفد کی قیادت بشپ ابرہام عظیم ڈینیل کر رہے تھے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ وفد نے گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کی رجسٹریشن، سیف سٹی سیکیورٹی، اور دیگر بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے تمام اہم اور جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں تاکہ اقلیتی برادری کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رمضان المبارک اور مسیحی روزوں کے ایام ہمیں رواداری اور ایک دوسرے کے احترام کا سبق دیتے ہیں اس لیے تمام شہریوں کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوَے ان بابرکت ایام میں ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کرنا چاہیے اور عبادت اور ریاضت میں وقت گزارنا چاہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *