Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
مسیحوں کی کچھ تنظیموں کی جانب سے رائج طریقہ انتجاب کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس میں رواداری تحریک پیش پیش ہےروادرای تحریک کی جانب سے رائج طریقہ انتخاب کے خلاف 28فروری کو بھوک ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ رواداری تحریک کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ سیلیکشن سسٹم غیرجمہوری اور غیرمنصفانہ نظام ہے جو اقلیتوں، خواتین، مزدور، کسان اور نوجوانوں کو انکی مخصوص نشستوں پر اپنی مرضی سے نمائندے منتخب کرنے کے جمہوری حق اور اختیار سے محروم کرتا ہے جس کے خلاف مربوط جدوجہد کا آغاز کیا جا رہا ہے – بھوک ہڑتال کا آغاز 28 فروری ہفتہ صبح 10 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے ہوگا۔ اس ضمن می چیرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب کو ایک خط بھی بھجوایا گیا ہے جس میں اقلیتی ممبران کے چناو کے لیے راَئج طریقہ انتخاب پر تحفظا ت کا اظہار کرتے ہوئے اس تبدیل کرنے کا کہا گیا ہے -رواداری تحریک کے ساتھ ہیومن فرینڈ آرگنایزیشن اور دیگر کچھ تنظمیوں کی جانب سے بھی بھوک ہڑتال کی حمایت اور اس شرکت کا اعلان کیا گیا ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *