Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: یوسف عدنان
صوبائی وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو کے مطابق مسیحی برادری کے مقدس ایام کے احترام میں تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 2 تا 6 اپریل 2026 کے دوران کوئی بھی امتحان شیڈول نہ کیا جائے۔یہ فیصلہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کیا گیا، جو سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کراچی کے پرنسپل ریورنڈ فادر ماریو اے روڈریگز کی درخواست پر عمل میں لایا گیا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کے احترام میں امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کا حکم دیا تھا۔
اس فیصلے کے تحت جمعرات 2 اپریل سے 6 اپریل 2026 تک کوئی پرچہ نہیں لیا جائے گا۔ تمام ملتوی شدہ یا نئے شیڈول کے مطابق امتحانات اب 7 اپریل 2026 بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *