Author Editor Hum Daise View all posts
انٹرویو پیشکار: مشتاق خوشی
فریال ا مبر کا تعلق ایک مسیحی گھرانے سے ہے جنہیں حال ہی میں پاکستان آئیڈل میں شرکت کی بنا پر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ہے‘فریال نے پاکستان آئیڈل میں اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے دیکھنے اور سننے والوں کے دل موہ لئے ہیں میوزک سے دلچسپی رکھنے اور اسے سمجھنے والوں کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں اتنی پختہ آواز مسلسل ریاض‘موسیقی سے لگاؤ کا نتیجہ ہے جو کہ موسیقی کے حوالے سے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ ”ہم دیس“ نے اپنے قارئین کے لئے فریا ل امبر سے غیر رسمی انداز میں کچھ گفتگو کی ہے تاکہ ان موسیقی کے حوالے سے ان کی ریاضت ’دلچسپی اور ان عوامل بارے جانا جا سکے جن کی وجہ سے فریال آج اس مقام تک پہنچی ہیں چونکہ یہ گفتگو غیر رسمی انداز میں ہے اس لئے اسے قارئین کے لئے اسی طرح پیش کیا جارہا ہے

م خ: آپ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ کے حوالے سے کچھ بتائیں
فریال: میری والدہ ہاؤس وائف ہیں اور پاپا نادرا ڈیٹا اپریٹر کی پوسٹ پر کام رہے ہیں میرے دادا ابو محکمہ واپڈا کے ملازم تھے لیکن اب ریٹائر ہوچکے ہیں
م خ: تعلیم کہاں سے حاصل کررہی ہیں
فریال: میں لاسال ہائی سکول اینڈ کالج سے تعلیم حاصل کررہی ہوں۔

م خ: میوزک کا شوق کیسے ہوا
فریال: چرچ کوائر میں بیٹھ بیٹھ کر میوزک کا شوق پیدا ہوا۔
م خ: موسیقی کے استاد کون ہیں
فریال:استاد شفیق علی خاں صاحب ہیں جو کہ فیصل آباد کے رہائشی ہیں۔
م خ: میوزک سیکھنے کے حوالے سے گھر میں کس نے زیادہ ساتھ دیا
فریال: میرا سب سے زیادہ ساتھ میرے دادا ابو نے زیادہ ساتھ دیا ہے
م خ: پاکستان آئیڈل تک کیسے پہنچیں؟
پاکستان آئیڈ ل تک اس طرح پہنچی کہ پاکستان آئیڈل کی ٹی۔وی پر Add آنے سے پہلے میرے استاد شفیق علی خاں نے کافی محنت کروائی اور ہرطرز کے گیت گوائے اور ان کی مشکل جگہیں اچھی طرح ہارمونیم سے نکال کر کور کروائی اور جب پاکستان آئیڈل کی ٹیم لاہور آئی تو ان کو آڈیشن دیا تو انہوں نے چھوٹی عمر ہونے کے باوجود سلیکٹ کر لیا۔

م خ: کتنے ایورڈ جیت چکی ہیں
فریال: ایورڈ تو کافی زیادہ جیت چکی ہوں۔کلاس دوم سے ہی لاسال ہائی سکول اینڈ کالج فیصل آباد میں یوم آزادی کے پروگراموں میں قومی گیت گاتی رہی اور گیتوں کو بڑا پسند کیاجاتا رہا ہے،2023 میں ریڈیو پاکستان سے جیئے گا پاکستان پروگرام کیا اس کے بعد 2023 میں ہی میوزک کانفرنس لاہور میں Under 12 کمپیٹیشن میں غزل گا کر فرسٹ پرائز حاصل کیا۔2019 میں واپڈ کالونی سٹیم پاور سٹیشن میں 14 اگست کے پروگرام میں قومی گیت گا کر 1000 روپے کا Token of Love حاصل کیا۔2024 میں 14 اگست کے پروگرام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نادرا کے پروگرام میں فرسٹ پرائز حاصل کیا۔ سماء ٹی وی اور 92 چنیل پر بھی ترانہ پرفارم کر چکی ہوں۔2025میں پاکستان آئیڈل میں حصّہ لیا۔
م خ: مشکلات کہاں پیش آئیں؟
فریال:میوزک سیکھتے وقت استادوں کی مصروفیت، موسموں کی شدت، کھانے پینے میں پرہیز، ٹرانسپوڑت کے مسائل، مالی حالات میں مدوجزر کی وجہ سے میوزک میں عارضی تعطیل، تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دینے سے میوزک کے مسائل۔
م خ: مستقبل میں کامیا بی کی لیے کیا کرنا چاہئیے؟
فریال: مشکلات پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ محنت کرناضرور ی ہے
م خ: پاکستان آئیڈل میں فیملی کے لوگوں اور ساتھیوں کا رویہ کیسا ہے؟
فریال: پاکستان آئیڈل میں فیملی کے لوگوں اور ساتھیوں کا رویہ بہت پیارا ور محبت کا رویہ رہا۔
م خ: شہرت کیسی لگی
فریال:شہرت بہت اچھی لگی۔ پہلے تو صرف شنا سا لوگ ہی بات چیت کرتے تھے اب اجنبی لوگ بھی نام لے کر بات چیت کرتے ہیں شہرت کی وجہ سے اب بڑے لوگ بھی بڑے پیار اور محبت سے بات چیت کرتے اور ملتے ہیں۔
م خ: سکول کی طرف سے آپ کو کس کی رہنمائی ملی؟
سب سے پہلے بردار شاہد مغل سابقہ پرنسپل، بردار ساجد بشیر موجودہ پرنسپل، مشتاق خوشی،سر آشر مختار اور سکول انتظامیہ نے حوصلہ افزائی اور رہنمائی مل باقی میرے تمام اساتذہ اور ساتھیوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا ہے
م خ:مستقبل میں میوزک کے حوالے سے آپ کے کیا خواب ہیں
فریال: مزید محنت کرکے اس فیلڈ میں نام کمانا چاہتی ہوں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *