Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
حیدرآباد: ہیومن رائٹس ڈیفینڈر بوٹا امتیاز نے حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے درخواست کے ذریعے حاضر سروس و ریٹائرڈ مسیحی ملازمین کی 16 ماہ سے واجب الادا تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔بوٹا امتیاز نے کہا کہ تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی ایک سنگین انسانی اور انتظامی مسئلہ بن چکا ہے، جس نے درجنوں خاندانوں کو شدید مالی دباؤ اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی ناقابلِ قبول ہے۔مسیحی برادری کا مقدس تہوار ایسٹر ڈے 5 اپریل 2026 کو منایا جائے گا، ایسے بابرکت موقع سے قبل ملازمین کو ان کے جائز بقایاجات سے محروم رکھنا ناانصافی کے مترادف ہے۔بوٹا امتیاز نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر بقایاجات کی ادائیگی کا واضح شیڈول جاری کریں اور ایسٹر سے قبل تمام واجبات ادا کرنے کو یقینی بنائیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *