Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجا ز بھٹی
راستہ این جی اوز نیٹ ورک کی جانب سے فیصل آباد میں مسیحی اور مسلم افراد کے لِے بین المذاہب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے لوگوں کے درمیان اتحاد، امن اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا’افطار ڈنر کے مہمان خصوصی فادر خالد رشید عاصی، ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار جسٹس اینڈ پیس اور صاحبزادہ قاری عرفان جاوید چئیرمین علماء بین المذہب امن کمیٹی پاکستان تھے جنہوں نے امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، ہمدردی اور باہمی بقائے باہمی کی تعلیم دیتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ کمیونٹیز امن کے ساتھ زندگی گزاریں۔ تقریب میں فاروق ایوب، پادری ارشاد پرکاش، پرویز صادق، ستارہ رانا، فوزیہ کنول، اعجاز بھٹی، شہباز گِل، ڈاکٹر پولوس ساجد و دیگر نشخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں یوسف عدنان، ڈائریکٹر کیر فاؤنڈیشن اور ایگزیکٹو سیکرٹری راستہ این جی اوز نیٹ ورک نے شرکت کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کا اختتام عالمی امن کے لیے خصوصی دعا اور مشترکہ افطار ڈنر کے ساتھ ہوا


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *