مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


13 سالہ ہندو لڑکی کا مبینہ اغوا اور مذہب تبدیلی ‘ انسانی حقوق کی تنظیموں کا تشویش کا اظہار

13 سالہ ہندو لڑکی کا مبینہ اغوا اور مذہب تبدیلی ‘ انسانی حقوق کی تنظیموں کا تشویش کا اظہار

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: سموئیل بشیر

سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے کوٹ غلام محمد سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ ہندو لڑکی لچھمی رمیش کے مبینہ اغوا اور مذہب تبدیل کروانے کی خبر سامنے آئی ہے، جس کے بعد انسانی حقوق کی تنظیوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد اس کے ہاتھ میں مذہب تبدیل کرنے کی ایک سند دے کر تصویر لواحقین کو بھیج دی گئی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ لچھمی رمیش ابھی نابالغ ہے اور اس عمر میں کسی بھی مذہبی تبدیلی یا نکاح کے فیصلے کو قانونی اور اخلاقی طور پر درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور اغوا کار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب پاکستان میں اقلیتی لڑکیوں کے اغوا اور جبری مذہب تبدیلی کے واقعات کے بارے میں مسلسل رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم ادارہ برائے سماجی انصاف کے مطابق(2025-2021) کے دوران 515 کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین میں 69 فیصد ہندو، 31 فیصد مسیحی جبکہ ایک فیصد سے بھی کم سکھ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی بڑی تعداد کم عمر تھی۔ تقریباً 52 فیصد لڑکیاں 14 سے 18 سال کی عمر کے درمیان جبکہ 20 فیصد 14 سال سے بھی کم عمر تھیں۔ اسی رپورٹ کے مطابق جبری مذہب تبدیلی کے کیسز میں سے تقریباً 51 فیصد متاثرین ہندو برادری کی کم عمر لڑکیاں تھیں جنہیں مبینہ طور پر اغوا کے بعد مذہب تبدیل کروایا گیا انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ لچھمی رمیش کا واقعہ اس وسیع تر مسئلے کی ایک مثال ہے جو سندھ اور پاکستان کے دیگر علاقوں میں اقلیتی برادریوں کی کم عمر لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔لواحقین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری کارروائی کرتے ہوئے لچھمی رمیش کو بازیاب کرائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author