مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سوشل میڈیا انفلونسر شوہر کے ہاتھوں قتل ‘قاتل شوہر نے خود کشی کر لی

سوشل میڈیا انفلونسر شوہر کے ہاتھوں قتل ‘قاتل شوہر نے خود کشی کر لی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
معروف سوشل انفلونسر (ٹک ٹاکر) ثناء جاوید کو اس کے شوہر محمد صادق نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ بعد میں خود کو بھی گ ولی مار کر زندگی کا خ/اتمہ کر لیا۔ یہ واقعہ لگنم ٹاور کے قریب پیش آیا، جو تھانہ ہمک کی حدود میں آتا ہے۔پولیس کے مطابق جا ئے وقوع سے تین خول اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ صادق کے بارے میں ابتدائی معلومات یہ ہیں کہ وہ اٹک پولیس میں کانسٹیبل کے طور پر تعینات تھا۔تحقیقات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ثناء جاوید کی یہ دوسری شادی تھی۔ اس سے قبل ان کی شادی شفیق احمد سے ہوئی تھی، جس سے وہ خلع لے چکی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے، اور بظاہر یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author