مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ایسٹر کے انتظامات کے حوالےسے اجلاس

کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ایسٹر کے انتظامات کے حوالےسے اجلاس

Author Editor Hum Daise View all posts

رپورٹ: انیسہ کنول

پاکستان مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس کے ہر پھول کی خوشبو ملک میں بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مظہر ہے۔ ملک میں بسنے والے مسیحی بھائیوں کو بھی تمام قانونی اور شہری حقوق میسر ہیں جن پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے دفتر میں ایسٹر کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ڈویژنل بین المذاہب امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں آر پی او محمد ایاز سلیم، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، اے سی جنرل غلام حسین بھٹی، علماء کرام میں سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، حاجی احسان الحق فریدی، قاری بشیر احمد، سید اسامہ بخاری، مولانا حسن معصومی، مسیحی برادری سے بشپ ابراہام عظیم ڈینئل، ایلڈر دلبر جانی اور مختلف چرچز کے پادریوں نے بھی شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت سے ہی ملک میں مسلم اور مسیحی برادری ہمیشہ امن اور محبت سے مل کر رہ رہی ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اقلیتی برادری کو سر کا تاج کہا ہے اس لئے ان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔
انہوں نے ایسٹر کے موقع پر چرچز کے اردگرد صفائی، مکمل تحفظ اور مسیح کالونیوں میں سٹریٹ لائٹس روشن رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی مسلم و مسیحی بھائیوں کے درمیان جو مثالی بھائی چارہ ہے وہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ ملک کی سالمیت اور ترقی کے لیے خداوند کے حضور دعا بھی کریں۔ آر پی او محمد ایاز سلیم نے ملک کی ترقی اور مذہبی ہم آہنگی میں مسیح برادری کی شاندار خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر چرچز اور مسیح کالونیوں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، بشپ ابراہام عظیم ڈینئل نے ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو ایسٹر کے بعد پیر کی چھٹی دینے اور انہیں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ کیا تاکہ ملازمین بھی ایسٹر کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے ساہیوال ڈویژن کے تمام چرچز پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور احساس تحفظ فراہم کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ایسٹر کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر
سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، حاجی احسان الحق فریدی، سید اعجاز شاہ، سید نقی زاہد گیلانی، قاری عبدالمنان عثمانی اور مولانا محمد حسن معصومی نے بھی اظہار خیال کیا

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author