Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
اسلام آباد کی مسیحی آبادی رمشا کالونی کا معاملہ سینٹ میں پہنچ گیا ہے ‘ سینٹر خلیل طاہر سندھو نے رمشا کالونی کے معاملے پر مسیحوں کی موقف کے حوالے سے بھرپور دلائل دیتے ہوِے کہا کہ سی ڈی اے کی ایک میڈم نے دس منٹ پہلے نوٹس دیا اور پھر ایکشن کردیااس کالونی کو یوسف رضاگیلانی کے دور میں رائٹس دئیے گئے،جس ہماری بچی کے نام پر یہ کالونی ہے وہ اس وقت کینیڈا میں ہے، اس کالونی میں مسیحوں کی بڑی تعداد آباد ہے اس کو خالی کرانے اور گرائے جانے سے بڑی تعداد بے روز گار ہو جاِئے گی لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے جبکہ اس حوالے سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹر طلا ل چودھری نے کہا کہ یہ غیر قانونی آبادی ہے، لوگ سرکاری زمین پر قبضہ کررہے ہیں -قابضین کیخلاف آپریشن کسی خاص مذہب یا طبقے کیخلاف نہیں،جس کالونی میں آپریشن کئے گئے وہ لوگوں نے گھر بناکر کرایے پر دئیے گئیے ہوئے تھے،کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی مگراسلام آباد میں کسی کو غیرقانونی طور پر زمین پرقبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے حکومتی سینٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں سرکاری زمین پر قبضے کیخلاف آپریشن بڑے غلط انداز میں کیا جارہا ہے،کیا آج کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو متبادل پلاٹ نہیں دیا جاسکتاپورا کیپیٹل ریڈزون ہے، یہاں پر کچی آبادی یا غیرقانونی آبادی کیسے بن گئیکیوں سی ڈی اے اور انتظامیہ کے افسران نے ان لوگوں کو کچی آبادیاں بنانے دی گئیں اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ معاملہ وزیراعظم صاحب کے نوٹس میں بھی ہےکسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *