مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


جرگہ کے حکم پر دوشیزہ قتل “ویڈیو وائرل ہونے اور سول سوسائٹی کے احتجاج پر ملزم گرفتار

جرگہ کے حکم پر دوشیزہ قتل “ویڈیو وائرل ہونے اور سول سوسائٹی کے احتجاج پر ملزم گرفتار

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ : انیسہ کنول
سندھ کے ضلع خیرپور میں نام نہاد غیرت کے نام پر ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جسے عام طور پر “کارو کاری” کہا جاتا ہے۔ اس اندوہناک واقعے نے ہر طرف غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے-پولیس کے مطابق، 22 سالہ خالدا، جو رشید چانڈیو کی اہلیہ تھی، پر اپنے ہی علاقے کے ایک شخص کے ساتھ کارو کاری کا الزام لگایا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق، ایک مبینہ جرگے کے فیصلے پر اسے ہجوم کے سامنے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے دوران موجود لوگوں نے اپنے موبائل فونز پر ویڈیوز بنائیں، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور اس سفاکانہ عمل پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔وڈیو وائرل ہونے اور سول سوسائٹی کے احتجاج کے بعد وڈیو میں نظر آنے والے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے مقتول روبینہ کے نانا اور چچا ہے جبکہ پنچائیت کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author