Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ :سرور حسین سکندر
گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہےمعروف سیاست دان ڈاکٹر شجاعت حسین میثم نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی ایل 11 کھرمنگ سے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر سید ساجد حسین سے نامزدگی فارم وصول کر لیا ہے
اسی طرح سابق اسپیکر اور شعبہ تعمیرات سے وابستہ سید امجد زیدی نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ریٹرننگ آفیسر سید ساجد حسین سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیںمجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ اکبر رجائی نے بھی آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ساجد حسین سے نامزدگی فارم حاصل کر لیا ہےمسلم لیگ کے رہنما انجینئر شبیر حسین نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی فارم حاصل کر لیا ہےتحریک انصاف کی رہنما کلثوم فرمان نے سکردو حلقہ ون سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیںجبکہ سابق وزیر تعمیرات وزیر محمد سلیم نے سکردو حلقہ تین سے نامزدگی فارم حاصل کر لیا ہےسابق اسپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے بھی سکردو حلقہ تین سے الیکشن لڑنے کے لیے کمر کس لی ہےواضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 7 جون کو عام انتخابات منعقد ہوں گے جس کے پیش نظر سیاسی حلقوں میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور امیدواروں کی جانب سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیںگلگت بلتستان میں سات جون کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تیاری زور و شور سے جاری ہے تمام دس اضلاع کے تیس حلقوں میں امیدوار نامزدگی فارم وصول اور جمع کرانے میں مصروف ہیں

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *