مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ساہیوال میں سیور مینوں کی ہلاکت‘ مسیحی ٹھیکیدار کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا

ساہیوال میں سیور مینوں کی ہلاکت‘ مسیحی ٹھیکیدار کے خلاف  پرچہ درج کر لیا گیا

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول
ساہیوال میں سیوریج لائن کی صفائی کے دورا ن ہلاک ہونے والے دو سیورمینوں کی ہلاکت کا مقدمہ مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں سیورمینوں کاتعلق بھی مسیحی کیمونٹی سے تھا احتشام ٹریڈرز کے مالک جاوید اقبال کی جانب سے تھانہ فتح شیر ساہیوال میں درج کروائے گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کا واسا سے کنٹریکٹ حاصل کر رکھا ہے جس میں سے سیوریج کی صفائی کا کام اس نے ٹھیکیدار خالد مسیح کودیا ہوا ہے جس کے ساتھ اس نے باقاعدہ معاہدہ کیا ہوا ہے جس میں صفائی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنایا گیاہے مگر4مئی کو خالد مسیح نے کام کے دوران اس معاہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے دو پرائیوٹ مزدوروں شکیل مسیح اور ثمر مسیح کو سیوریج لائن کی صفائی کے کام پر لگایا اس دوران احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تھا جس سے دونوں سیور مین زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران علاج وہ چل بسے‘پولیس تھانہ فتح شیرسیورمینوں کی ہلاکت اور غفلت برتنے پر ٹھیکیدار خالد مسیح کیخلاف زیر دفعہ 322ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے‘ یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں سیورمینوں کا تعلق بھی مسیحی کیمونٹی سے ہے اور جس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیاہے وہ ٹھیکیدار بھی مسیحی ہے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author