Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : انیسہ کنول
وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور کی جانب سے فیصل آباد‘ لاہور اور گوجرنوالہ کی مسیحی آبادیوں کو ماڈل آبادیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے پیپر ورک مکمل کر لیا گیاہے اور محکمہ پی اینڈ ڈبیلو کو تجاویز بھجوا دی گئی ہیں۔مالی سال 2026-27کے بجٹ میں وزارت اقلیتی امور و انسانی حقوق کو8ارب روپے دئیے جانے کا امکان ہے جن میں سے فیصل آباد‘ لاہور اور گوجرانوالہ کی مسیحی آبادیوں کے لئے تین ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اس رقم سے ان شہرو ں کی مسیحی آبادیوں میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے جس کے لئے محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کی جانب سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی اینڈ ڈبلیو) کو تجاویز بجھوا دی گئی ہے

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *