Author Editor Hum Daise View all posts
ہم دیس رپورٹ
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان، ایوش مائیکل اور ساگر کو موت گھاٹ اتار دیا گیا ہے ایوش مائیکل کی عمر 21 سالہ جبکہ ساگر کی عمر 24 سال تھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان کرکٹ کھیلنے کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔اس دلخراش واقعے کے بعد غمزدہ لواحقین، خواتین، بچوں اور مسیحی برادری کے افراد نے شہداء کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے رکھ کر پرامن احتجاج کیا اور انصاف کے مطالبے کے لیے کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ کو بند کر دیا تاہم بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے کاررائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا تھا

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *