مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


سندھ اسمبلی میں پیش کردہ کرسچین فیملی لاز بل پر کیتھولک چرچ کے تحفظات ‘لاتعلقی کا اظہار کردیا

سندھ اسمبلی میں پیش کردہ کرسچین فیملی لاز بل پر کیتھولک چرچ کے تحفظات ‘لاتعلقی کا اظہار کردیا

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

رپورٹ : انیسہ کنول
پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی جانب سے پیش کردہ ‘سندھ کرسچن فیملی لاز بل 2026’ سے اظہارِ لاتعلقی کر دیا ہے۔آرچ بشپ کراچی بینی ٹریواس نے واضح کیا ہے کہ کیتھولک چرچ نے موجودہ شکل میں اس بل کی نہ تو منظوری دی ہے اور نہ ہی حمایت کی ہے۔ چرچ کا مؤقف ہے کہ شادی اور طلاق کے وفاقی قوانین کو صوبائی سطح پر منسوخ کرنے کے بجائے ملک بھر کے لیے ایک یکساں قومی مسیحی خاندانی قانونی فریم ورک بنایا جائے۔کیتھولک عقیدے کے مطابق شادی محض ایک سول معاہدہ نہیں بلکہ ایک مقدس اور تاحیات عہد (Sacrament) ہے، جس کا آئینی و مذہبی تحفظ ضروری ہے۔ چرچ نے مطالبہ کیا ہے کہ مزید قانون سازی مؤخر کر کے تمام مسیحی نمائندوں کے ساتھ شفاف اور بامعنی مشاورت کی جائے

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author