اسفند یار Author HumDaise View all posts
اسفند یار
ہیلو !
جی کون
جی میرا نام پال ویلم ہے اور میں یوحنا آباد سے تعلق رکھتا ہوں
جی پالے ۔۔۔
نہیں سر پالے نہیں پال نام ہے میرا !
اچھا جی پال کیا مدد کرسکتا ہوں آپکی آپ نے فون کیا ہم کو
جی وہ بات کچھ یوں ہے کہ ہمارے محلے میں کسی شدت پسندوں نے مل کر ایک بوڑھے شخص کو بہت مارا ہے اور اب وہ ادھ مرا سڑک کے درمیان زندگی اور موت سے لڑ رہا ہے ۔
جی سوری میں سمجھا نہیں پال
جی سمجھنا کیا جناب کچھ شدت پسند حضرات ایک آواز میں آئے اور تور پھوڑ کر کے وہ ایک نمبر گلی میں ہمارے جیمز رہتا ہے جسکی اپنی ذاتی دوکان اور کچھ پراپرٹی کا کام ہے
اسے مار کر اور سب جلا کر لوگ فرار ہو گئے
جی معزرت آپ نے غلط لائن پر فون ملایا ہے
کیا مطلب
مطلب یہ جانور بچاؤ ادارہ ہے اپکو چاہیے آپ پولیس یاں انسانی حقوق کے کسی ادارے میں فون کریں
نہیں نہیں میں فون درست جگہ کیا ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں
مطلب
مطلب یہ کہ صدیوں سے ہمارے ساتھ ایسا ہو رہا ہے ہماری جمع پونجی اور زندگیوں کو تباہ کر رہے ہیں مگر نہ تو پولیس نہ ہی انسانی حقوق کی طرف سے سنوائی ہوئی
جی تو پال جی
تو یہ کہ کچھ دن پہلے ایک اونٹی کی ٹانگ کاٹ دی گئی
کچھ وقت گزرتے ہی انصاف ملا کاٹنے والے جیل میں اور پھر اونٹی کو اچھی جگہ علاج کیلئے رکھا گیا یہاں تک اس کی تشہیر کی گئی اور لوگ غم زدہ ہوئے اور امداد ہوئی
اگر ایک جانور کی مدد ہو سکتی ہے تو شاید میں بہتر جگہ فون کیا ہے
کیونکہ پاکستان میں اقلیتوں ساتھ انسان والا سلوک ہو ہی کہا رہا ہے
ارے جناب رکیں فون مت کاٹیے ارے ارے
ٹو ٹو ٹو ٹو
اور پھر پال فون کی اس ٹو ٹو سے سمجھ گیا کہ ہماری زندگی یہاں جانوروں سے بھی بدتر ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *