مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


ریپ کے ملزم کو 14 سال قید، 6 لاکھ روپے جرمانہ و حرجانہ کی سزا

ریپ کے ملزم کو 14 سال قید، 6 لاکھ روپے جرمانہ و حرجانہ کی سزا

  Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول
ا حمد پور شرقیہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس بہاول پور کے پیروی پر ایک اہم مقدمے میں عدالت نے ریپ کے ملزم کو 14 سال قید اور مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ و حرجانہ کی سزا سنا دی۔ مقدمہ کی پیروی چودھری غلام یسین ADPP احمد پور شرقیہ نے مؤثر انداز میں کی، جبکہ مقدمہ کی پراسیکیویشن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب ندیم اقبال خاکوانی صاحب کی زیر نگرانی مکمل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج احمد پور شرقیہ جناب سرفراز علی مرزا نے تھانہ چنی گوٹھ ضلع بہاول پور کے مقدمہ نمبر 96/2019 میں ملزم محمد مومن ولد محمد عارف قوم نائچ سکنہ دیہہ کو جرم 376 تعزیراتِ پاکستان (زنا) ثابت ہونے پر 14 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم مومن، متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار (ماموں زاد) تھا اور اس کا متاثرہ کے گھر آنا جانا تھا۔ وہ متاثرہ پر بری نظر رکھتا تھا اور ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتا رہا، لیکن انکار کے بعد اسے گھر آنے سے روک دیا گیا۔ وقوعہ سے تقریباً ساڑھے تین ماہ قبل، ایک رات جب متاثرہ اکیلی تھی، ملزم دیوار پھلانگ کر زبردستی اس کے کمرے میں داخل ہوا اور جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا۔ متاثرہ نے بلب کی روشنی میں ملزم کو صاف طور پر شناخت کیا۔ واقعے کے نتیجے میں متاثرہ کے ہاں بچی بھی پیدا ہوئی۔چودھری غلام یسین ADPP نے عدالت کے سامنے شواہد اور گواہیوں کی بنیاد پر کیس کو مضبوطی سے پیش کیا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد سخت سزا سنائی۔ اس فیصلے کو خواتین و بچوں کے تحفظ کی سمت ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن آفس نے اس کامیابی کو قانون کی بالادستی اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے۔

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author