مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


مسیحی وفد کی سی پی او سے ملاقات’ مغوی بچی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا

مسیحی وفد کی سی پی او سے ملاقات’ مغوی بچی کی بازیابی پر شکریہ ادا کیا

  Author HumDaise View all posts

رپورٹ : عقیل پرویز
معروف مسیحی رہنما لالہ روبن ڈینیل کی قیادت میں مسیحوں کے وفد نے سی پی او فیصل آباد کامران عادل سے ملاقات کی اور گیارہ سالہ مسیحی بچی لایبہ کے بازیابی میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا -گیارہ سالہ لایبہ کو پانچ ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جس پر مغویہ کے والد اور مدعی مقدمہ نے لالہ روبن ڈینیل اور دیگر مسیحو ں کے ہمراہ سی پی او سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس پر سی پی او کی جانب سی مغویہ کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جسے نے مغویہ کو برآمد کرکے دارالامان بھجوایا تھا-مسیحی وفد نے اس کیس میں سی پی او فیصل آباد اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہویے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے مسیحی بچوں اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہویی ہے -ملاقات کرنے والے وفد میں میڈم رومانہ بشیر ، شازیہ جارج ، صاثقہ رحمت ، شاہین اینتھنی ، پرویز اقبال بھٹی ، ابرار یونس سہرترہ ، پطرس مسیح ، یشوا بھٹی ، انعام اللہ مدعی مقدمہ سہیل مسیح شامل تھے

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author