Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: انیسہ کنول
ہندو کیمونٹی جانب سے کٹاس راج مندر پر پہلی بار جشن ہولی منعقد کرایا گیا جس میں ہند و‘مسلم‘ مسیحی اور سیکھ کیمونٹی سمیت دیگر مذاہب کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جشن ہولی میں خصوصی طور پر سینٹر گردیپ سنگھ‘ڈاکر وسند کمار عرشی‘ناصر پرکاش‘پنڈت رکیش چند‘وزیر چند اجے کمار اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔جشن ہولی میں ملک بھر سے آئے افراد نے شرکت کی ہولی کھیلی اور ہولی کا کیک کاٹا۔جس کے بعد مسلم اور مسیحی برادری کے لئے افطار کا اہتما م کیا گیاہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہولی اور افطار کی تقریبات اکھٹی منعقد ہوئی ہے‘ ہندو رہنماء ڈاکٹر وسند کمار کا کہنا ہے کہ ہولی رنگوں کا تہوار ہے جو خوشی اور امن کا درس دیتا ہے اس تقریب کا انعقاد کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *