مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


فیصل آباد کا اعزاز‘ کامران بھٹی مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے وائس چیئر مین مقرر

فیصل آباد کا اعزاز‘ کامران بھٹی مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے وائس چیئر مین مقرر

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سرگرم رکن اور نوجوان سیاسی رہنما کامران بھٹی کو مینارٹی ایڈوائزری کونسل کا وائس چیئر مین مقرر کر دیا گیاہے۔ 38 رکنی مینارٹی ایڈوائزری کونسل کے چیئر مین صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا ہیں اور کامران بھٹی وائس چیئر مین ہیں جبکہ دیگر اراکین میں مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے اقلیتی نمائندگان شامل ہیں۔ کامران بھٹی کے وائس چیئر مین مقرر کئے جانے پر فیصل آباد کے مسیحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ فیصل آباد کے مسیحوں کی مسلم لیگ ن سے وابستگی اور کامران بھٹی کی سیاسی جدوجہد کو سراہا جانا ایک اعزاز ہے۔کامران بھٹی نے ”ہم دیس“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ان پر اعتماد کیا ہے اس کے لئے وہ شکرگزار ہیں اور بطور وائس چیئر مین مینارٹی ایڈوائزری کونسل مسیحوں کے مسائل کے حل کے بھرپور جدوجہد کریں گے

 

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author