Author Editor Hum Daise View all posts
”ہم دیس رپورٹ“
روالپنڈی سے ایک انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ روالپنڈی کی تحصیل مندرہ میں سات سالہ مسیحی بچی شفق کو اس کے سگے ماموں نے ایسٹر کے روز زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا ہے جبکہ ملز م بھی پولیس مقابلے میں مارا گیاہے۔ راولپنڈی کے تھانہ مندرہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق سات سالہ شفق کے والد نے بتایا کہ 20اپریل کو وہ اہل خانہ کے ہمراہ ایسٹر کاتہوار منا رہے تھے ایسٹر کی عبادت کے بعد گھر میں مہمانوں کا رش لگا ہوا تھا ننھی شفق کھیلنے کے لئے باہر گئی مگر واپس نہ آئی جس پر تلاش شروع کی گئی تو محلے کے ایک زیر تعمیر کمرے سے اس کے نعش مل گئی۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق بچی کی گمشدگی کے بعد اس کا ایک ماموں سنیل مسیح بچی کی تلاش میں پیش پیش تھا جس کی حرکات پر شک گزرنے پر پولیس نے اس کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچی کو بھلا پھسلا کر لے گیا تھا اور زیادتی کے بعد قینچی سے اس کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کو آلہ قتل برآمد کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے ملزم شدید زخمی ہوگیا جو کہ بعدازاں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *