Author HumDaise View all posts
روحیل ظفر ساہی
نامزد وزیراعلی صوبہ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے صوبہ بھر کی مساجد کو مفت بجلی کی فراہمی اور مساجد کے امام کو 25000 روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے’صوبہ خیبر پختونخواہ کی تقریبا 40 ملین کے قریب کل آبادی ہے جس میں 2،4 ملین مسیحی، کچھ ہندو یا دیگر اقلیتی برادیاں بھی ہونگی۔ کے پی کے میں ہزاروں مساجد, چند چرچز، مندر اور گردوارہ بھی ہونگے۔ لیکن نامزد وزیراعلی خیبرپختنواہ علی امین گنڈاپور نے صرف مساجد کو مفت بجلی اور امام مسجد کو 25000 تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔
اب ذرا خود سوچیے کہ ان لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیا ہے، کیا صوبہ خیبرپختونخوا میں دیگر اقلیتی برادریاں مقیم نہیں، کیا وہاں چرچ،مندر ،گردوارہ نہیں؟صرف مذہبی کارڈ کھیلنے کیلئے نامزد وزیر اعلی نے مساجد کو سہولیات فراہم کرنے کا کہا, چرچز ،مندر یا گردوارہ کو یہ سہولت دینے کا اعلان کیوں نہیں کیا، کیا انہیں مسیحی، ہندو، سکھ وغیرہ ووٹ نہیں دیتے؟نامزد وزیر اعلی کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کو نظر انداز کیا جانا مایوس کن امر ہے اس سے یہ نظرآتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کا ماینڈ سیٹ کیا ہے اور وہ اقلیتوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں –
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *