Author Hum Daise View all posts
رپورٹ: وقاص بھٹی
فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے مطالبے پر اتحاد لیبر اینڈ سٹاف یونین کے صدر ابرار سہوترہ کو شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔ ابرار سہوترہ ایف ڈبلیو ایم سی میں بطور سپروائزر فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ اتحاد لیبر اینڈ سٹا ف یونین کے صدر بھی ہیں‘ کرسمس کے موقع پر ایف ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر اتحاد لیبر اینڈ سٹاف یونین نے احتجاج کی کال دی تھی جس میں سینٹری ورکرز سمیت ایف ڈبلیو ایم سی کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی تھی مگر اس کے باوجود ملازمین کو ایڈوانس سیلری نہیں مل سکی تھی‘ ایف ڈبلیو ایم سی حکام نے اس امر کی تحقیقات کرنے کے بجائے کہ مسیحی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا ذمہ دار کون ہے ملازمین کے حق کے لئے آواز اٹھانے والے ابرار سہوترہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے‘ لیبر لیڈر ابرار سہوترہ کو شوکاز نوٹس کے اجراء کو مسیحی برادری کی جانب سے تعصب کی بنا پر انتقامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے‘ نیشنل مینارٹیز الائنس کے چیئر مین روبن ڈینیل کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی پر ہونے والے احتجاج میں ہزارو ں ملازمین نے شرکت کی تھی مگر ابرار سہوترہ کو غیر مسلم ہونے کی بنیاد پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *