Author HumDaise View all posts
”ہم دیس“ رپورٹ
صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کو مسلم لیگ ”ن“ کی جانب سے سینٹ کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیاہے‘ خلیل طاہر سندھو اس سے پہلے مسلم لیگ ”ن“ کی جانب سے ہی بطور وزیر صحت اور وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جبکہ حالیہ انتخابات میں اقلیتی نشست پر کامیاب ہونے کے بعد انہیں انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا تھا‘ سابق دور حکومت میں جب پنجاب میں مسلم لیگ ”ن“ اپوزیشن میں تھی خلیل طاہر سندھو نے بطور چیف وہپ صوبائی اسمبلی میں بھرپور انداز میں مسلم لیگ ”ن“ کے موقف کا دفاع کیا تھا‘ سیاسی حلقوں کی جانب سے خلیل طاہر سندھو کی سینٹ کے لئے نامزدگی کو انتہائی اہم اور ان کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ مسیحوں کی جانب سے اس پر مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ خلیل طاہر سندھو کو قابلیت کی بنا پر سینٹ کے لئے امیدوار نامزد کیا گیاہے ان کے سینٹر بننے سے اقلیتوں کے حوالے سے موثر قانون سازی ہوسکے گی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *