مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


فیصل آباد ڈایوسیس کی 66ویں سالگرہ ‘پاپائی دستاویز ’’انسانیت کا ترانہ‘‘ کی رونمائی

فیصل آباد ڈایوسیس کی 66ویں سالگرہ ‘پاپائی دستاویز ’’انسانیت کا ترانہ‘‘ کی رونمائی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: اعجاز بھٹی
سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھولک کیتھیڈرل فیصل آباد کی 66ویں سالگرہ کی تقریب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی زیر صدارت معنقد ہوئی جس میں پاپائے اعظم کی اہم دستاویز کی رونمائی کی گئی۔ تقریب میں وکر جنرل فادر عابد تنویر، فادر بونی مینڈس، فادر خالد رشید عاصی، برادر شہزاد جارج گل، سسٹر مناد صاحبان اور مسیحوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر فادر ندیم جان شاکر نے ڈایوسیس فیصل آباد کی سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ پیش کی۔ بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور وکر جنرل فادر عابد تنویر نے پاپائے اعظم پوپ لیو چہار دہم کی دستاویز کی رونمائی کی۔ فادر خالد رشید عاصی نے دستاویز کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے اور اس کا نام ’’انسانیت کا ترانہ‘‘ رکھا ہے۔ پانچ ابواب پر مشتمل یہ دستاویز 15 مئی 2025 کو منظر عام پر آئی جس میں سابقہ پوپ صاحبان کی خدمات کا بھی ذکر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دستاویز میں پاپائے اعظم کی اے آئی کے بانی کرسٹوفر اولے سے ملاقات کا ذکر ہے، جس میں کرسٹوفر نے کہا کہ اے آئی کا استعمال صرف انسانی بھلائی اور ترقی کے لیے ہونا چاہیے نہ کہ تباہی کے لیے۔مسٹر جیمس لعل، فادر شاہد نذیر، سسٹر رخسانہ سیموئل ایف ایس پی، فادر ظفر اقبال، ایڈووکیٹ شاہد انور گل اور دیگر مقررین نے دستاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے ضرور پڑھیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں کیونکہ اس میں انسانیت کی بھلائی کا درس دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت، فادر بونی مینڈس اور فادر سائمن خورشید نے بونی آباد کے لیے فیصل آباد ڈایوسیس کے چھ سینئر مناد وں کو گھروں کے تالے اور چابیاں ملکیت کے طور پر سپرد کیں۔ فادر سنی شہزاد نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ آخر میں فادر ظفر اقبال نے تمام شرکاء اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

Author

Editor Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author