مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


“رتی گلی کی لڑکی”۔۔۔افسانوی دینا میں ایک بہترین آضافہ

“رتی گلی کی لڑکی”۔۔۔افسانوی دینا میں ایک بہترین آضافہ

    Author Editor Hum Daise View all posts

 

 

تبصرہ: سموئیل کامران

تبصرہ: سموئیل کامران
کہانی سننا ہر عمر میں اچھا لگتا ھے۔ بچپن میں امی، دادی یا نانی یہ فریضہ انجام دیتیں۔ اب یہ شوق کتب بینی سے پورا کرتا ھوں۔ پچھلے دنوں وسیم جبران طویل عرصے کے بعد ملنے آئے۔ طویل رخصت کا جرمانہ 4- کتابوں کی صورت میں ادا کیا۔ آج ان کی افسانوں کی کتاب اختتام کو پہنچی تو کتاب پر طائرانہ نگاہ ڈالی۔ کچھ باتیں دل سے قرطاس پر لکھنے پر مجبور ھوا ھوں۔کتاب کی گیٹ اپ شاندار ھے۔ افسانوں میں محبت، حسن پرستی، پہاڑی علاقوں سے محبت اور عاشقانہ رویہ نمایاں نظر آیا۔جو کچھ ہم شاعری اور افسانوں میں کہہ دیتے ھیں اگر عام انداز میں کہہ دیں تو گھر سے نکالے جانے کا خطرہ تو ھے ھی، قانون بھی اپنے گھر لے جانے کیلئے تیار ھوگا۔ جو کچھ دن اور حقیقت میں نہیں ھو سکتا وہ اکثر خواب میں ھو جاتا ھے۔ سارے افسانے پسند آئے مگر چند ایسے ھیں جو “فیروزہ کا جادو” کی طرح سر چڑھ کر بولتے ھیں۔ رتی گلی کی لڑکی، فیروزہ کا جادو، مہمان، روزی اور پندرہ سال بعد، دیگ کے وہ دانے ھیں جو باقی دیگ کے دانوں سے الگ مزہ دیتے ھیں۔اس کتاب کو جو اتنی پزیرائی ملی تو یہ کچھ عجب نہیں۔ مصنف اس پسندیدگی اور محبت کا حقدار ھے۔وسیم جبران سے دوستی تب سے ھے جب یہ لڑکپن اور میں نوجوانی کے دور میں تھا۔ الٹے پلٹے اشعار اور جملے بازی کرتا رھتا تھا۔ (مجھے اس کو وسیم جبران صاحب لکھتے ھوئے دقت ھو رھی ھے.) قمر جمیل اور وسیم دوست تھے۔ اس کے اشعار اور جملے بازی مجھے اکثر چونکا دیا کرتی۔ کیا خبر تھی کہ اتنے عرصہ کے بعد چونکا دینے والی عادت گئی نہیں بلکہ پختہ ھو گئی ھے۔ ان افسانوں میں تجسّس بہت مزہ دیتا ھے۔ کئی افسانے دوبارا پڑھنے کو دل کرتا ھے۔ افسانوں کی دنیا میں یہ کتاب اچھا اضافہ ھے۔
“آللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author