مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


گلگت بلتستان انتخابا ت کےلیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ‘664 امیدوار میدان میں 26 خواتین بھی شامل

گلگت بلتستان انتخابا ت کےلیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ‘664 امیدوار میدان میں 26 خواتین بھی شامل

  Author Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: شیریں کریم
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 24 حلقوں سے مجموعی طور پر 664 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں، جن میں 26 خواتین بھی شامل ہیں۔جی بی 1 گلگت 1 سے 34 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جی بی 2 گلگت 2 سے 58 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 3 گلگت 3 سے 32 امیدوار شامل ہیں۔
جی بی 4 نگر 1 سے 38 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔جی بی 5 نگر 2 سے 30 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 6 ہنزہ سے 38 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جی بی 7 اسکردو 1 سے 33 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 8 اسکردو 2 سے 23 امیدوار شامل ہیں۔
جی بی 9 اسکردو 3 سے 18 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔جی بی 10 اسکردو 4 سے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 11 کھرمنگ سے 20 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جی بی 12 شگر سے 19 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 13 استور 1 سے 19 امیدوار شامل ہیں۔جی بی 14 استور 2 سے 57 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 15 دیامر 1 سے 29 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
جی بی 16 دیامر 2 سے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 17 دیامر 3 سے 14 امیدوار شامل ہیں۔جی بی 18 دیامر 4 سے 11 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔جی بی 19 غذر 1 سے 25 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 20 غذر 2 سے 42 امیدوار شامل ہیں۔جی بی 21 غذر 3 سے 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔جی بی 22 گانچھے 1 سے 15 امیدوار میدان میں ہیں۔جی بی 23 گانچھے 2 سے 29 امیدوار شامل ہیں۔جی بی 24 گانچھے 3 سے 15 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔سب سے زیادہ مقابلہ گلگت حلقہ 2 میں دیکھا جا رہا ہے جہاں 58 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ استور حلقہ 2 57 امیدواروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب دیامر حلقہ 4 میں سب سے کم صرف 11 امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔خواتین کی شرکت اس انتخابی عمل میں انتہائی محدود رہی ہے، جہاں 664 امیدواروں میں صرف 26 خواتین شامل ہیں، اور متعدد حلقوں میں کوئی خاتون امیدوار موجود نہیں۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی اسکرُوٹنی کا مرحلہ جاری ہے، جس کے بعد اہل قرار پانے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اس مرحلے کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

Author

Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author