مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


امیگریشن قوانین کی ماہر ممتاز قانون دان ڈاکٹر شمائلہ الیاس پاکستان پہنچ گئی

امیگریشن قوانین کی ماہر ممتاز قانون دان ڈاکٹر شمائلہ الیاس پاکستان پہنچ گئی

  Author Editor Hum Daise View all posts

 

رپورٹ: انیسہ کنول

ہورائزن لیکس کی بانی‘ امیگریشن قوانین کی ماہر اور ممتاز قانون دان ڈاکٹر شمائلہ الیاس پاکستان پہنچ گئی ہیں۔پاکستان میں وہ مختلف سیمینارز اور ورکشاپس میں شرکت کرنے کے ساتھ اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گی۔ڈاکٹر شمائلہ الیاس نے لندن کی کوونٹری یونیورسٹی سے کارپوریٹ لاء میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ اس کے علاوہ انٹر پرنیو رشپ‘ڈیٹا بیس مینجمنٹ اور آئی ٹی میں ایم بی اے بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ کاروباری مہارت اور تکینکی ماحول کو سمجھ کر امیگریشن قوانین کے حوالے سے خواہشمند افراد کی بہترین رہنمائی کرتی ہیں۔ ڈاکٹر شمائلہ الیاس نے پنجاب یوینورسٹی سے ایل ایل بی کے بعد سے اپنے کیئر ئیر کا آغاز کیا تھا اور اب پاکستان سمیت دینا بھر کے دیگر ممالک خاص کر امریکہ‘ انگلینڈ‘ آسٹریلیا‘ فرانس اور اٹلی میں قانونی معاونت فراہم کرتی ہیں‘ اور امیگریشن قوانین کے حوالے سے شہریوں کی مدد اور رہنمائی کے حوالے سے خاص پہنچان رکھتی ہیں۔ تارکین وطن کے حقوق کے حوالے سے ان کی طویل جدوجہد ہے اور قانونی مہارت کی بنا پر امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں تارکین وطن کو ان کے حقوق دلوا چکی ہیں‘ ڈاکٹر شمائلہ الیاس کا کہنا ہے کہ ان کا ویژن ہے کہ امیگریشن کے عمل میں آسان سے آسان تر بنایا جائے اور اس حوالے سے لوگوں کو جو پریشانیاں پیش آتی ہیں ان کو کم کیا جائے

Author

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author