Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ : شریں کریم
گلگت بلتستان کی کابینہ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ کی منظوری دے دی ہے وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی زیر صدارت کابینہ کے 16ویں اجلاس میں تمباکو کنٹرول ایکٹ سیمت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔ کابینہ اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے صوبائی کابینہ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020ء کے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے جس کے بعد تمباکو کی تعلیمی اداروں کے قرب و جوار اور 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کو فروخت پر پابندی عائد کی جائے گی تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی طرف راغب ہونے سے بچایا جا سکے اور ایک صحت مند معاشرے میں زندگی گزار سکیں واضح رہے کہ سال 2020ء میں گلگت بلتستان اسمبلی میں تمباکو کنٹرول ایکٹ منظور ہوا تھا جس کے ٹوبیکو مافیا نے مستقبل میں نئے کسٹمرز کو راغب کروانے کے لیے ایمرجنگ ٹوبیکو پراڈکٹ ویلو نسوار ویپنگ سگریٹ اور نشہ آور چاکلیٹ اور ٹوفیاں متعارف کروائیں جس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020 میں ترمیمی مسودہ تیار کیا جس میں مختلف شقیں شامل کی گئیں اور سزا جزا کا تعین کر کے کابینہ کو بھیج دیا گیا جس کی کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔
مزید براں پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ پاک فوج کے شہداء سمیت دیگر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔وزیر اعلی گلبر خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ شمس لون،وزیر ترقیات و منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیر رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں تمباکو کنٹرول ایکٹ کی منظوری سمیت خالی اسامیوں پر تقرری کے لئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام ،ایڈونچر ٹوریزم کے حوالے سے مقررہ فیس میں کمی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں اپوزیشن ممبران کو حکمران جماعت کے ممبران کے برابر فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے صوبے میں چار نئے اضلاع کے ڈی سیز اور ایس پیز کو دیگر اضلاع کے ڈی سیز اور ایس پیز کے برابر اختیارات دینے ،لینڈ ریفارمز ایکٹ میں ضروری ترامیم سمری کے ذریعے آئندہ ایک ہفتے میں منظور کرنے اور جی بی پاور ڈویلمپنٹ ایکٹ کی منظوری دی جس کی اسمبلی سے منظوری کے بعد باضابطہ طور پر پاور اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کا سولہویں اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی اسکیموں، تعلیمی و انتظامی اصلاحات سمیت متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے۔
گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے قیام کی منظوری،جی بی فنانس ایکٹ 2024 کے تحت کوہ پیمائی و ٹریکنگ فیس میں نظرثانی کی منظوری،اپوزیشن کو حکومتی وزراءکے برابر فنڈز کی فراہم کرنے کی منظوری،چار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو کلیکٹر اختیارات کی منظوری دی گئی۔ ضلع گانچھے میں دانش اسکول کے لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی ترسیل سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے اور لینڈ ریفارمز ایکٹ ایک ہفتے کے اندر سمری کے زریعے اگلے کابینہ اجلاس میں لایا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے متعلق صوبائی وزراء نے کہا کہ منصفانہ طریقے سے جی بی ٹیسٹنگ سروس کے قیام کی باقاعدہ منظورہ دی گئی،5 گریڈ سے 15 گریڈ تک کی آسامیوں پر جی بی ٹیسٹنگ سروس کے زریعے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ہم نے پچھلی حکومتوں کو بھی دیکھا ہے جہاں اپنی مرضی سے امتحانات لیئے گئے۔ہمارا فوکس میرٹ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان والوں نے جو حب الوطنی کا جذبہ دکھایا گیا اسکی مثال کہیں نہیں ملتی۔
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *