رپورٹ: وقار جگنو Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: وقار جگنو
خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات عید پر بھی نہیں رک سکے اور اور عید کے موقع پر کم عمری بچی سمیت دو خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے پہلے واقع میں منڈی بہاءالدین کے علاقہ مرادوال رشتہ دار سے عید ملنے آئی ہوئی 8 سالہ بچی کو نامعلوم ملزم نے مبینہ زیادتی کے کے بعد سر میں ڈنڈے مار کر قتل کر کے لاش کماد کے کھیت میں پھینک دی، بچی دکان سے ٹافیاں لینے کیلئے نکلی تھی، زرائع کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقہ مرادوال میں افسوسناک واقعہ میں نامعلوم ملزم نے 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد ڈنڈے کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کماد کے کھیت میں پھینک دی، مقتول بچی کی والدہ الماس نے پولیس تھانہ ملکوال کو درخواست دی کہ وہ عید ملنے کیلئے سات جون 2025 کو اپنے رشتہ دار محمد اسماعیل کے گھر مرادوال آئی تھی، گزشتہ روز اس کی بیٹی نے پچاس روپے لئے اور ٹافیاں بسکٹ لینے کیلئے دکان پر گئی لیکن کافی دیر تک واپس نہ آئی تو اسے تلاش کرنا شروع کیا، بچی رات گئے تک نہ ملی، پولیس نے والدہ کی رپورٹ پر اغوا کا مقدمہ درج کیا، تاہم آج قریبی کماد کے کھیت سے بچی کی لاش برآمد ہوئی جس کے سر کے پچھلے حصے پر ڈنڈا مارنے اور تشدد کے نشانات تھے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کر دی ہے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ بچی سے زیادتی کی تصدیق پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی ہو گی جبکہ دوسرے واقع میں
بہاولنگر کے علاقہ کھیمے والا میں بھائی نے غیرت کے نام پر غیر شادی شدہ 35 سالہ گونگی بہن کو چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم افضل کو مقتولہ ممتاز کے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا، تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی، پولیس زرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی، ورثاء کے مطابق قوت گویائی سے محروم 35 سالہ مقتولہ ممتاز بی بی غیر شادی شدہ تھی
Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *