مدیراعلی: ندیم اجمل عدیم


حیدر آباد میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے ضیافت کا اہتمام

حیدر آباد میں بھائی چارے کے فروغ کے لیے ضیافت کا اہتمام

Author Hum Daise View all posts

رپورٹ: روبینہ یونس

حیدر آباد میں اراکینِ سب پیس کمیٹی اور ڈسٹرک پیس کمیٹی کے ممبران کے مابین ایک خوشگوار اور بامقصد ملاقات اور رفاقتی ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں سال کے آغاز پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی۔اس نشست کا بنیادی مقصد باہمی محبت، اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ محبت،رفاقت اور میل ملاپ باہمی احترام،اخوت اور اتحاد کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد و چیئرپرسن ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی جناب عدیل حسین چانڈیو ‘ڈی آئی بی انچارج جناب جنید عباسی’انسانی حقوق سیل کے انچارج جناب انسپکٹر اسجد گجر’منارٹی فیسلیٹیشن ڈیسک کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جناب شاہد راجپوت ‘اسسٹنٹ سب انسپکٹر عظمیٰ بھٹی اور تمام ٹیم کے مثبت تعاون کو سراہا گیا۔مستقبل میں عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اخلاقی اقدار پر زور دیتے ہوئے شرکاء نے خاکساری، تحمل برداشت، اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ سب پیس کمیٹی کے بنیادی مقصد کو اگے بڑھانے کا عہد کیا گیا ۔ یہ نشست نہایت خوشگوار مثبت اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوئی شرکاء نے آئندہ بھی ایسے اجلاس منعقد کرنے اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی کے ممبران بوٹا امتیاز، ایڈوکیٹ صوبہ بھٹی اور سب پیس کمیٹی کے ممبران اشرف رضاخان، مقبول مسیح کھوکھر،ناصر پرویز،خالد گل،عمران جوزف،عمران صادق،عامر جون،عارف گل اور عباس بھٹی نے ڈی پی سی اور سب کمیٹی کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو مثبت قدم قرار دیا۔

Author

Hum Daise
ADMINISTRATOR
PROFILE

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos

Author