Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ :اعجاز بھٹی
اقلیتی فورم فیصل آباد چیپٹر کا اجلاس مسماجی رہنما یوسف عدنان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اقلیتی برادریوں کو درپیش اہم مسائل پر غور کیا گیا۔فورم کے اراکین نے یونین کونسل کی سطح پر سول رجسٹریشن کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی اور یونین کونسل سیکرٹریز کے رویے اور طرزِ عمل پر تشویش کا اظہار کیا، جن کی وجہ سے اقلیتی خاندانوں کو پیدائش سرٹیفکیٹ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حصول میں تاخیر اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور پسماندہ طبقات کے مزدور حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ان مسائل کے حل کے لیے فورم نے مقامی حکومتی محکموں سے ملاقات کے لیے ایک وفد تشکیل دینے، کم عمری کی شادی کے خاتمے کے لیے نوجوانوں میں آگاہی مہم شروع کرنے، اور مزدوروں کے تحفظ کے لیے یومِ مزدور کے موقع پر سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *