Author Hum Daise View all posts
رپورٹ : انیسہ کنول
پنجاب کے شہر صادق آباد سے اغوا کر کراچی پہنچنے والی دو بہنوں میں سے ایک دم توڑ گئ ہے ‘ پولیس کو دو روز قبل دونوں بچیاں لاوارث حالت میں ملی تھیں جبکہ ایک بچی مقدس سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی تھی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کراویا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکی اس اندوہناک سانحہ پر مسیحوں اور سول سوسایٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے گاسپل بیپٹسٹ چرچ آف پاکستان اور ساہیوال چرچ کونسل نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی کمسن مسیحی بیٹی مقدّس کی افسوسناک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ہوئے کہا ہے کہ ہم اس انسانیت سوز واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی شفاف اور فوری تحقیقات کر کے تمام ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ ایسے واقعات کا بار بار پیش آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں کمزور طبقات، خصوصاً اقلیتوں اور مسیحی برادری کے حقوق کو سنجیدگی سے تحفظ فراہم نہیں کیا ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات کا فوری نوٹس لیں اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی بیٹی کے ساتھ ایسا ظلم نہ ہو سکے۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی نگرانی مزید سخت کریں اور اس بات کی مکمل چھان بین کریں کہ کس طرح ایک شہر سے دوسرے شہر بچیوں کو منتقل کر کے ایسے سنگین جرائم کیے جا رہے ہیں۔ہم وزیر اعظم پاکستان، وزیر داخلہ محسن نقوی، اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کریں۔

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *