Author Editor Hum Daise View all posts
رپورٹ: اعجاز بھٹی
ایلکس اینڈ لکی ورشپ منسٹریز کے بانی امین ایلوٹ کے بیٹے اور جیزز پلس منسٹری کے چیئرمین منیر آکاش کے بھتیجے ایلکس جان کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں ایلکس جان کی آخری رسومات کے لئے خصوصی عبادت لیمب فیلو شپ چرچ داؤد نگر فیصل آباد میں ادا کی گئیں جس میں پاسٹر ایمرک جوزف نے خاندان اور عزیز و اقارب کی تسلی کے لئے دعا کی اور کلام سنایا بعدازاں پاسٹر افتخار پرویز نے قبرستان میں آخری رسومات ادا کی جس کے بعد ایلکس جان کوڈی ٹائپ کے علاقے میں واقع مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیااس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے عزیز و اقارب سمیت دور و نزدیک سے آئے ہوئے افراد نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ایلکس جان کو سپرد خاک کیا ایلکس جان 3جون کی صبح محض 21سال کی عمر میں چل بسے تھے اس جوں مرگ پر اہل علاقہ سوگوار جبکہ ہر آنکھ اشکبار ہے

















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *